مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے عارضي امام جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے غزہ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے والے عرب ممالک کے رہنماؤں سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صہیونی غاصب حکومت کی ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل کریں اور صہیونیوں کی مدد اورطرفداری بندکردیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر بش کے آٹھ سالہ دور میں امریکہ عالمی برادری سے الگ تھلگ ہوکر رہ گیا ہے ۔خطیب جمعہ نے امام سجاد (ع) کی کی دعاؤں پر مشتمل کتاب صحیفہ سجادیہ کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ دعاؤں کی یہ جامع کتاب زبور اور انجیل آل محمد سے معروف ہے اور ان دعاؤں میں تمام سیاسی ، سماجی ، تربیتی اور اخلاقی پہلو موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ